ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی امتحانات آج سے شروع؛ پولس کا مناسب بندوبست؛ سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی

ایس ایس ایل سی امتحانات آج سے شروع؛ پولس کا مناسب بندوبست؛ سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی

Mon, 25 Mar 2024 15:40:37    S.O. News Service

بھٹکل 25/ مارچ (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں آج پیر سے ایس ایس ایل سی امتحانات شروع ہوگئے، بورڈ امتحانات کے پہلے دن آج فرسٹ لانگویج کنڑا، اُردو اور انگلش کا پرچہ تھا۔

بھٹکل میں جملہ 2336 طلبہ   میٹرک امتحان لکھ   رہے، لیکن آج پہلے دن    جملہ 18 اسٹوڈینٹس غیر حاضر رہیں  جس میں پرائیویٹ اور ریپیٹرس کے  16  اور   پہلی بار امتحان لکھنے والی دو طالبات  شامل ہیں۔

بتاتے چلیں کہ بھٹکل میں ایس ایس ایل سی امتحانات کے لئے  آٹھ امتحانی مراکز  قائم کئے گئے  ہیں جس میں اسلامیہ اینگلواُردو ہائی اسکول بھٹکل، انجمن گرلز ہائی اسکول (بستی روڈ، بھٹکل)، نیو انگلش اسکول،   آنند آشرم کانوینٹ اسکول،  سونارکیری کنڑا  اسکول،  بیلکے سرکاری اسکول،   شرالی جنتا ودیالیہ اسکول، بینا ویدیا  اسکول مرڈیشور شامل ہیں۔

امتحانی مراکز کے باہر پولس کا مناسب بندوبست کیا گیا تھا،   جبکہ نقل نویسی کو روکنے کے لئے   سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے۔ اسی کے ساتھ امتحانی مراکز کے 200 میٹر  علاقے کو ممنوعہ قرار دیا گیا تھا۔

بتاتے چلیں کہ دور دراز کے طلبہ کے لئے  سرکاری بسوں پر مفت سفر کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے جو اپنا  ہال ٹکٹ دکھا کر بس پر سوار ہو کر امتحانی مراکز اور مراکز سے واپس اپنے گھر لوٹ سکتے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ  ریاستی حکومت نے امسال ایس ایس ایل سی امتحان  میں کامیاب ہونے  یا  اپنے نمبرات میں اضافہ کرنے  تین مرتبہ امتحان  لکھنے کا  موقع فراہم کیا ہے، تاکہ پہلی  کوشش میں ناکام ہونے کی صورت میں دوسری اور تیسری مرتبہ کوشش کرکے کامیابی حاصل کرسکیں اور اسٹوڈینٹ کا ایک سال ضائع  ہونے سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔ پہلی کوشش  کا امتحان 25 مارچ یعنی آج  سےشروع ہوا ہے، جو   6/ اپریل تک جاری رہے گا۔ دوسرا امتحان   12/جون سے 19 جون اور تیسری مرتبہ امتحان لکھنے کا موقع 3 جولائی سے 5/اگست تک  ۔ فراہم کیا گیا ہے۔


Share: